سری نگر24ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شمالی کشمیرکے ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین قریب 12 گھنٹوں تک جاری رہنے والا مسلح تصادم تین غیر ملکی جنگجوؤں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا ہے۔مسلح تصادم کے دوران فوج کا ایک اہلکار اور تین عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بارہمولہ امتیاز حسین نے مسلح تصادم میں 3 پاکستانی جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑے جنگجویانہ حملے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا گیا۔